یورپ کی جانب سے ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 5 کیبل سسٹم میں بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میں سروس میں سست روی سے آگاہ کیا ہے پی ٹی اے کا اعلامیہ
https://wzdonline.blogspot.com/ |
پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے یورپ کی جانب سے ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 5 کیبل سسٹم میں بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میں سروس میں سست روی سے آگاہ کیا ہے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں یہ سست روی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آئی ہے. مصر میں بین الاقوامی ٹیمیوں کے ساتھ جلداز جلد اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس زیر گردش تھیں پاکستان میں صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی زیر آب کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای میں خرابی پیش آئی ہے تاہم پی ٹی اے اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ایسی کسی خرابی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی.خیال رہے کہ پاکستان کو بیرونی دنیا سے انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑنے والی سب میرین کیبلز کی تعداد5 ہے جن میں ٹی ڈبلیو اے‘ایس ای اے ایم ای ڈبلیو5 ٹی ڈبلیو 1 (TW1)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 (SEMEWE3) اور AAE1 شامل ہیں. ان میں سے ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 محدود گنجائش میں کام کرتی ہے جبکہ دیگر 2 کی تنصیب کچھ سال قبل ہی ہوئی تھی خیال رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی 2 بین الاقوامی زیرآب کیبلز میں خرابی کے نتیجے میں آن لائن سروسز متاثر ہوئی تھیں واضح رہے کہ 2017 میں آئی ایم ای ڈبلیو ای میں خرابی کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز لگ بھگ 2 دن تک متاثر رہی تھیں.
Comments
Post a Comment