یکم فروری سے پرائمری ، مڈل اور یونیورسٹیز میں کلاسز کا آغازہورہا ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی دورہ سکھر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
سکھر (تازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2021ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں،سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، یکم فروری سے پرائمری ، مڈل اور یونیورسٹیز میں کلاسز کا آغازہورہا ہے۔ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، رانی کوٹ اور خیرپور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد2 روزہ دورہ پر سکھر پہنچے ۔
انہوں نے سکھر میں سندھ کے تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کا دورہ کیا۔
وہ سکھر میں ہندو برادری کے تاریخی مندر سادھو بیلا اور ستین جو تھان کا بھی دورہ کریں گے۔ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا سیالکوٹ تقریب میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، لوگوں اس کا غلظ مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں،سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے،ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے، وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے ۔
Comments
Post a Comment