‘عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں‘، ہماری کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے، پرویز خٹک کا ٹوئٹ
نوشہرہ (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 01 فروی 2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کے دوران دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت جاری کردی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کی وجہ عمران خان ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ ’’ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں۔
ہماری حلقے میں کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے۔ ہم الیکشن میں ہمارے مخالفین کے خلاف اکٹھا ہونے والی تمام جماعتوں کو شکست دیں گے۔‘‘
Comments
Post a Comment