پاک فوج کی تھر کے ریگستان میں روائتی جنگی مہارتوں پرمبنی ”جیدرالحدید“ مشقیں

جیدر الحدید کا مطلب ”سیسہ پلائی دیوار“ ہے، مشقوں کا مقصد صحرا میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے، صحرا کے سخت ماحول میں 4 ہفتے پر محیط مشقوں میں جنگی اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اخبار تازہ ترین۔ 13 فروری 2021ء) پاک فوج کی تھرکے ریگستان میں روائتی جنگی مہارتوں پرمبنی ”جیدرالحدید“ مشقیں جاری ہیں، جیدر الحدید کا مطلب ”سیسہ پلائی دیوار“ ہے، مشقوں کا مقصد صحرا میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے،ان مشقوں میں جنگی اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کور کے زیراہتمام ”جیدرالحدید“ صحرا میں جاری ہیں، جیدر الحدید کا مقصد سیسہ پلائی دیوار ہے۔

پاک فوج کی یہ مشقیں تھرکے ریگستان میں 28 جنوری سے شروع ہوئیں اور 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ صحرا کے سخت اور جغرافیائی ماحول تربیتی مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں کا مقصد صحرا میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے،4 ہفتے پر محیط مشقوں میں دفاعی حکمت عملی کے تحت ڈرلز کی جا رہی ہیں۔ مشقیں چھور کے علاقے سے 74 کلومیٹر دور روائتی آپریشن کے تحت جاری ہیں۔

Comments