جب فرض ادا نہیں کرسکتے تو ایسے اقتدار میں نہ ہونا اچھا ہے ، مریم نواز

پہلے بڑے بڑے بیانات دیے جاتے ہیں پھر اقتدار مل جاتا ہے, قتدار ملنے کے بعد آپ اتنے مجبور ہوگئے کہ اپنا فرض بھول گئے, آج ہر کوئی سراپا احتجاج ہے کیوں کہ لوگوں زندگیاں عذاب بن گئیں, نائب صدر ن لیگ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (WZD ONLINE) (اخبارتازہ ترین. 17 فروری 2021 ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دیناریاست کافرض ہے, اگر آپ سلیکٹڈ بھی ہیں پھر بھی آپ کو عوام کا خیال رکھنا چاہیے, آج ہر کوئی سراپا احتجاج ک کیوں کہ لوگوں Bells Applied تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں, پہلے بڑے بڑے بیانات دیے جاتے ہیں پھر اقتدار مل جاتا ہے, انسان کی باتیں ان کا پیچھا قبر تک کریں گی, آپ کو اقتدار ملا ہے آپ کا فرض ہے ان کی داد رسی کریں, اقتدار ملنے کے بعد آپ اتنے مجبور ہوگئے کہ اپنا فرض بھول گئے.

مریم نواز نے کہا کہ کیا انسان کی مجبوریاں وطن کے فرض سے بڑی ہوتی ہیں, روز محشر کو یاد رکھیں جب حکمرانوں کی پوچھ گچھ ہوگی, وزیر اعظم سے کہتی ہوں یہاں آئیں اور ان سے بات کریں, جب فرض ادا نہیں کر سکتے تو ایسے اقتدار میں نہ ہونا اچھا ہے, اپنے arrows clipboard lead یل دوسری جانب وفاقی کابینہ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا, میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اب ملک حالت جنگ میں نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا, جس میں سیاسی و معاشی صورتحال, سینیٹ الیکشن کیلئے ترمیمی بل, کورونا وباء اور طے کردہ ایجنڈے کے نکات پر غور کیا گیا. کابینہ اجلاس کی پی ڈی ایم کی تحریک سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آئی ہے, وزیراعظم عمران خان نے مستعفی ہونے کیلئے اپوزیشن کو مشروط آفر کردی ہے, انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء لوٹا پیسا واپس کردیں, استعفا دینے کیلئے تیار ہوں, استعفا لینے کیلئے نوازشریف, آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان لوٹا پیسا واپس کردیں, 31 جنوری بھی گزر گئی, پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوا, نہ ہی ان کے استفعے آئے, استعفے دینے کیلئے ہمت چاہیے جو اپوزیشن میں نہیں ہے.


Comments