چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوٹیفیکیشن بھجوا دیا گیا(WZD ONLINE) (تازہ ترین اخبار۔ 6 فروری 2021ء) ججز کے واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹویٹر، فیس بک دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز استعمال کرنے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ججز کنڈکٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی اعلیٰ عدالت نے صوبے کی تمام عدالتوں کے ججز پر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
ججز کو ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوٹیفیکیشن بھجوا دیا گیا۔ اعلیٰ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی عدالتوں کے ججز کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال ناصرف ججز کے وقار کیخلاف ہے، بلکہ یہ کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے پیغامات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی نشر و اشاعت ہوتی ہے۔ اسی باعث اب ججز کو سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment